ETV Bharat / city

Kangan Burglary Case:کنگن میں چوری کا معاملہ حل ملزم گرفتار

author img

By

Published : Dec 4, 2021, 3:51 AM IST

ضلع گاندربل پولیس نے چوری Burglar arrested by Police کی ایک واردات کو حل کرتے ہوئے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لاکر مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔

کنگن میں چوری کا معاملہ حل ملزم گرفتار
کنگن میں چوری کا معاملہ حل ملزم گرفتار

اطلاع کے مطابق 29 نومبر کو کنگن تھانہ میں ایک دکاندار محمد سیف خان ساکن توحید پورہ کنگن نے ایک شکایت درج کی تھی کہ ان کی دکان سے لاکھوں روپے کے زیورات 28 اور 29 نومبر کی درمیانی شب چوروں نے اڑا لیے۔
ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر SSP Ganderbal کی ہدایت پر ایس ایچ او کنگن ترک ظہور کی سربراہی میں ایس ڈی پی او کنگن سید یاسر قادری کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی،جس کے بعد انہوں نے چور کی تلاش شروع کردی۔

تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج CCTV Footage کے ذریعے چور کی پہچان کی گئی،جو ضلع گاندربل سے ہندوارہ فرار ہوگیا تھا۔
مذکورہ شخص کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم کو ہندوارہ روانہ کیا گیا۔ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ شخص جموں کی طرف روانہ ہورہا ہے،جس کے بعد پولیس نے بجبہاڑہ پولیس کی مدد سے مذکورہ شخص کو سنگم کے مقام پر حراست میں لیا گیا اور بھر مذکورہ شخص کو کنگن پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں:Sumbal Burglary Case: چوری کے الزام میں 4 افراد مسروقہ مال سمیت گرفتار

ملزم کی شناخت بلال احمد لون ساکن مرتگام ہندوارہ کے طور پر کی گئی۔ پولیس بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص کے قبضے سے لاکھوں روپے کے تانبے کے برتن اور سونے کے زیورات برآمد کیے گئے۔

پولیس نے اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کردی ہے اور ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 140/2021 درج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.