ETV Bharat / city

Shoaib lone joins Azad camp اپنی پارٹی کے رہنما شعیب نبی لون آزاد خیمے میں شامل - سنگراما اسمبلی حلقہ

کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد کے استعفیٰ کے بعد جموں و کشمیر کانگریس کے متعدد رہنماؤں نے پارٹی سے استعفی دے کر غلام نبی آزاد کی حمایت میں آگئے ہیں، جب کہ اپنی پارٹی کے رہنما و سابق ایم ایل اے شعیب نبی لون بھی آزاد خیمے میں شامل ہوگئے ہیں۔ AA

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 29, 2022, 8:51 PM IST

سرینگر : سابق ایم ایل اے اور اپنی پارٹی کے سرکردہ لیڈر شعیب نبی لون نے پیر کو اپنی حمایت غلام نبی آزاد کو دی ہے۔ ایک خط میں، شعیب نے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ غلام نبی آزاد کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کے ہر فیصلے کا مکمل احترام کریں گے۔ سنہ 2020 میں، سابق ایم ایل اے شعیب، اپنے آبائی حلقہ سے ڈی ڈی سی ضمنی انتخابات میں عرفان حافظ لون سے ہار گئے تھے، جو ایک وکیل اور ٹی وی پینلسٹ تھے۔

شعیب کا آبائی گاؤں نوپورہ سابقہ سنگراما اسمبلی حلقہ تھا لیکن حد بندی کے بعد یہ بارہمولہ کے حصے میں آتا ہے۔ شعیب نے آزاد کیمپ میں شمولیت اختیار کی ہے، آزاد کیمپ میں اب تک صرف کانگریس کے سیاسی رہنماؤں کا داخلہ دیکھا گیا ہے۔ این سی، پی سی، پی ڈی پی اور بی جے پی سے کوئی بڑا لیڈر آزاد کیمپ میں شامل نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ غلام بنی آزاد کے کانگریس سے علیحدگی کے بعد پارٹی سے لیڈران اور کارکنان کا مستعفی ہونے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ اب اس میں ایک اور کڑی کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے مطابق ضلع کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والے تین سابق اراکین اسمبلی نے پارٹی ہائی کمان کو خط کے ذریعے استعفیٰ دینے کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

یو این آئی اردو رپورٹ کے مطابق پیر کے روز سابق ممبران اسمبلی کٹھوعہ میر ملک، سابق ایم ایل سی سبھاش گپتا اور شام لال بھگت نے کانگریس سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز نئی دہلی میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے متعدد پارٹی کے سینئر لیڈران نے غلام نبی آزاد کے ساتھ ملاقات کی۔ غلام نبی آزاد کے قریبی ساتھی جی ایم سروری نے بتایا کہ مزید تین کانگریس لیڈران نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں بھی اُس کی کاپی بھیجی ہے۔ اُن کے مطابق آنے والے دنوں کے دوران متعدد لیڈران کی آزاد گروپ میں شمولیت کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Apni Party Lost Dozen Leaders الطاف بخاری کو جھٹکا، ایک درجن لیڈران مستعفی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.