مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے آج جموں و کشمیر کے اعلٰی افسران کے ساتھ پرائم منسٹر ڈیولپمنٹ پروجکٹ (PMDP) کے تحت تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس اعلٰی سطحی اجلاس میں جموں وکشمیر کے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا کے علاوہ دیگر اعلٰی افسران موجود تھے۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس جانبدار نہیں، انتظامیہ جانبدار ہے: محبوبہ مفتی
کشمیری مہاجر پنڈت ملازمین کے لئے عارضی رہائش گاہوں کی تعمیر کے متعلق اجلاس میں بتایا گیا کہ '2477 بیڈروم والے مکان کی تعمیر کو منظوری دی گئی اور 1400مزید مکانوں کو اگلے ماہ منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پن بجلی پروجیکٹز کی تعمیر پر بھی اجلاس کو جانکاری دی گئی۔ داخلہ سیکریٹری نے اجلاس میں بروجکٹز کے کام و کاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طے شدہ وقت پر پروجکٹ کو مکمل کرنا چاہئے۔ انہوں مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں محکمہ صحت کے اعلٰی افسران کا وفد ایمز ہسپتالوں کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لئے وادی کا دورہ کریں گے'۔