ETV Bharat / city

رامبن: تاریخی مقام 'گھوڑا گلی' خاتمے کے دہانے پر - آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا

جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول علاقہ میں واقع گھوڑا گلی نام سے مشہور آثار قدیمہ ناپید ہونے کے قریب ہے۔ گو کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے اس کو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے لیکن اس جگہ کے تحفظ کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔

On the verge of ending the historical site Ghoda Gali
تاریخی مقام 'گھوڑا گلی' خاتمے کے دہانے پر
author img

By

Published : Oct 17, 2021, 12:25 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول میں آثار قدیمہ کی ایک منفرد پہچان گھوڑا گلی کے نام سے مشہور ہے لیکن ضلع انتظامیہ رامبن محکمۂ آثار قدیمہ کی عدم توجہی کی وجہ سے تاریخی مقام گھوڑا گلی اس وقت خاتمے کے دہانے پر ہے۔

ویڈیو

گھوڑا گلی محکمۂ آثار قدیمہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ مقامی لوگوں نے اس تاریخی مقام کی خستہ حالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا تاریخی مقام، محکمہ اور انتظامیہ کی لاپرواہی اور عدم توجہی کی وجہ سے ختم ہونے کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمۂ آثار قدیمہ اور انتظامیہ کو ایسے تاریخی ورثے کی بقا کی کوشش کرنی چاہیے۔ مقامی سیاح کا مزید کہنا تھا کہ یہاں پر پرانے زمانے میں پتھروں کو تراش کر بنائے گئے گھوڑے اور دیگر مجسمے مٹی میں دفن ہوتے جارہے ہیں۔ اگر انہیں بچانے کے لیے جلد اقدامات نہیں کیے گئے تو یہ آثار قدیمہ ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ گھوڑا گلی کے نام سے مشہور آثار قدیمہ کا یہ منفرد تاریخی ورثہ ضلع رامبن کے سیاحتی نقشے پر کافی اہم کردار ادا کرسکتا ہے، لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ انتظامیہ اور محکمۂ آثار قدیمہ اس جانب توجہ دیں اور جموں میں آثار قدیمہ کے اس تاریخی ورثے کی شناخت کو دوبارہ بحال کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.