مچیل، کشتواڑ: جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ DGP Dilbagh Singh نے گزشتہ کل ضلع کشتواڑ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے جاری مچیل یاترا کے انتظامات اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ضلع کشتواڑ اور رامبن کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پولیس افسران کی میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے کشتواڑ ضلع کے دور دراز علاقوں کا فضائی سروے بھی کیا۔ ان کے ہمراہ اے ڈی جی پی جموں زون مکیش سنگھ بھی تھے۔ DGP Dilbag Singh Visited Machail Kishtwar and Ramban
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے سب سے پہلے مچیل کا دورہ کیا اس دوران ضلع کشتواڑ کے ایس ایس پی شفقت حسین بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سالانہ مچیل یاترا کے لیے تعینات پولیس اور سی آئی ایس ایف کے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ وہ محفوظ یاترا کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یاترا کے راستے میں مسلسل نگرانی رکھی جائے اور ہدایت کی کہ اہم مقامات بشمول لنگر کمیٹی کو بھی سکیورٹی فراہم کی جاۓ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضرورت مند یاتریوں کو تمام بنیادی سہولیات اور مدد فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس نے تمام ایجنسیوں کے ساتھ کامل ہم آہنگی کے ساتھ اب تک جاری امرناتھ یاترا Amarnath Yatra 2022 کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے جو اپنے آخری مرحلے میں ہے اور مچیل یاترا کے لیے بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اسی ہم آہنگی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ یاتریوں کو ضرورت پڑنے پر فوری امداد فراہم کی جائے۔ پولیس اور سی آئی ایس ایف کے افسران نے ڈی جی پی کو ہموار اور محفوظ یاترا کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ڈی جی پی نے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور ان کی شکایات سنیں۔ انہوں نے یاتریوں کے استقبال اور مہمان نوازی پر مقامی لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور انتظامیہ سے متعلق مسائل ان تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی جی پی جموں و کشمیر نے اے ڈی جی پی جموں کے ساتھ مچیل مندر Machail Temple of Kishtwar میں پوجا کی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی سلامتی اور بہبودی کے لیے دعا کی۔
واضح رہے کہ سالانہ مچیل یاترا 25 جولائی کو شروع ہوئی تھی اور 5 ستمبر 2022 کو اختتام پذیر ہوگی۔ضلع پولیس آفس کشتواڑ میں ڈی جی پی نے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کشتواڑ پولیس کے کام کی سرہانا کی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام جرائم میں ملوث افراد اور منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع کی سکیورٹی کو مزید بڑھانے کے لیے جدید سیکیورٹی ٹیکنالوجی بشمول سی سی ٹی وی، ڈرون کا مناسب استعمال کریں۔
انہوں نے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی بھی ہدایت دی۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے ڈی جی پی کو ضلع کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور آئندہ یومِ آزادی کی تقریبات اور رکھشا بندھن کے تہوار کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔ میٹنگ میں اے ڈی جی پی جموں اور ایس ایس پی کشتواڑ کے علاوہ اے ایس پی کشتواڑ راجندر سنگھ نے بھی شرکت کی۔
ڈی جی پی جموں و کشمیر نے بعد میں ڈیلٹا فورس ہیڈکوارٹر رامبن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے جی او سی میجر جنرل شری اجے کمار، ڈی آئی جی ڈوڈہ کشتواڑ رامبن رینج شری سنیل گپتا، ایس ایس پی رامبن موہتا شرما اور دیگر افسران کے ساتھ سکیورٹی صورتحال اور قومی شاہرہ سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ ڈی آئی جی ڈوڈہ، کشتواڑ رامبن اور ایس ایس پی رامبن نے ڈی جی پی کو بالترتیب رینج اور ضلع کی یومِ آزادی کے لیے سکیورٹی کی صورتحال اور انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔