ETV Bharat / city

رام بن کے ڈھلواس علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت - بنیادی ضرورت سے محروم

پہاڑی ضلع رام بن میں ڈھلواس علاقے کے باشندوں کو پینے کے پانی کی قلّت کی وجہ سے سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رام بن کے ڈھلواس علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 1:53 PM IST

پینے کے پانی کی قلت کے سبب ضلع رام بن کے ڈھلواس علاقے کے باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقے میں پینے کا پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

رام بن کے ڈھلواس علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت

احتجاج کر رہے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ سرینگر-جموں قومی شاہراہ کو کشادہ کرنے کے لئے جاری تعمیراتی کام کے دوران پانی کی سپلائی پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے ڈھلواس کے وارڈ نمبر 4 کے باشندے پینے کے صاف پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔

انہوں نے جل شکتی محکمہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے پائپ لائن کی مرمت کرنے کے حوالے سے کئی گزارشات کے باوجود پائپ لائن کی مرمت نہیں کی جا رہی ہے جس کے سبب گزشتہ کئی دنوں سے لوگ پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں روزانہ کئی کلومیٹر کی مسافت طے کرکے پینے کا پانی دریائے چناب سے حاصل کرنا پڑتا ہے جو لوگوں کے لئے دشوار کن عمل ہے۔

مزید پڑھیں: رام بن: پانی حاصل کرنے کے لیے لوگ میلوں کا سفر کرنے پر مجبور

انہوں نے ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ جل شکتی سے پائپ لائن کی مرمت کرکے لوگوں کو پینے کے پانے کے حوالے سے درپیش مشکلات کا جلد ازالہ کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.