ETV Bharat / city

ہندواڑہ کا شیرِ کشمیر چِنار پارک خستہ حالی کا شکار - پارک کی حالت خستہ ہو چکی ہے

مقامی لوگوں کے مطابق 'یہ ایک تاریخی پارک مانا جاتا تھا لیکن اس پارک کی حالت خستہ ہوچکی ہے'۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ضلع انتظامیہ اس پارک کی طرف توجہ دے اور اسے پھر سے ایک خوبصورت پارک بنائے۔

park news
شیر کشمیر چنار پارک
author img

By

Published : Aug 17, 2021, 5:37 PM IST

ضلع کپواڑہ کی تحصیل ہندواڑہ میں واقع تاریخی شیر کشمیر چنار پارک خستہ حالی کا شکار ہے۔ یہ پارک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے۔ یہ پارک اب کتوں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔

شیر کشمیر چنار پارک

اس پارک میں چِنار کے بڑے بڑے درخت ہیں۔ پہلے یہاں لوگ ٹہلنے کے لیے آیا کرتے تھے لیکن ضلع انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے اب اس پارک کی حالت خستہ ہوچکی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق 'یہ ایک تاریخی پارک مانا جاتا تھا لیکن اس پارک کی حالت خستہ ہوچکی ہے'۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ضلع انتظامیہ اس پارک کی طرف توجہ دے اور اسے پھر سے ایک خوبصورت پارک بنائے۔

نمائندے نے اس معاملے کو انتظامیہ کے عہدے داران کی نوٹس میں لایا لیکن وہ ایک دوسرے پر الزام لگارہے ہیں اور کوئی معقول جواب نہیں دیا جارہا ہے۔ ہندواڑہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پارک کی طرف توجہ دی جائے۔ انہوں نے میڈیا کی وساطت سے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس پارک کی طرف توجہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: چھتہ بل اننت ناگ کا سیاحتی مقام سیاحتی نقشے سے اوجھل

کہا جاتا ہے کہ اس پارک میں اندرا گاندھی، شیخ عبداللہ جیسے قدآور رہنماؤں نے اپنے سیاسی جلسوں سے خطاب کیا تھا اور آج کے دور میں بھی یعنی یوٹی سے پہلے جب بھی ہندواڑہ میں سیاسی جلسے ہوا کرتے تھے اس پارک میں کیے جاتے تھے۔

سابقہ سیاستدان چاہے عمر عبداللہ ہوں، چودھری رمضان ہوں، سجاد غنی لون ہوں، ہر کسی نے اس پارک میں اپنے سیاسی جلسے تو کیے لیکن اس پارک کو نظر انداز کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.