کولگام: تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے رامپورہ علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہونے کی اطلاع ہے۔ Encounter in kulgam
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی ہے۔ تلاشی کے دوران جونہی سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے قریب پہنچے، دونوں طرف سے اندھا دھند گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا جس کے بعد سرچ آپریشن انکاؤنٹر میں تبدیل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسند چھپے ہو سکتے ہیں۔ کشمیر پولیس زون نے افیشل ٹویٹر پر انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دی۔ پولیس کے مطابق کولگام کے رامپورہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فوسز کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔