ETV Bharat / city

Suspected Drones: جموں صوبے کے سانبہ میں پھر سے مشتبہ ڈرونز کا گشت - تار بھارتی ایئر بیس اسٹیشن

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع سانبہ میں اتوار کی شام کو چار مزید ڈرون دکھائی دیے۔ ان چار مشتبہ ڈرونز کو آرمی کیمپ بری برہمنا کے نزدیک دیکھا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 2, 2021, 10:10 AM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق ان ڈرونز کو کل شام 8 بجے سے نو بجے کے قریب دیکھا گیا، تاہم پولیس نے مشکوک ڈرون پر فائرنگ نہیں کی جو کہ گن فائر رینج سے دور تھے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر میں 27 جون کو بھارتی ایئر فورس اسٹیشن پر ہوئے حملے میں ڈرون کے استعمال کے بعد سے سرحد پر ڈرون مسلسل دیکھے جارہے ہیں۔ جموں خطہ میں ڈرون مسلسل دکھائی دینے کے بعد سے سکیورٹی اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
اس سے پہلے جموں و کشمیر میں 23 جون کی صبح بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کو اس وقت بڑی کامیابی ملی، جب انہوں نے اکھنور سیکٹر میں ایک ڈرون کو مار گرایا۔
جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے بعد ڈرون زمین پر گر پڑا۔ ڈرون سے پولیس نے 5 کلو گرام آئی ای ڈی برآمد کیا۔ آئی ای ڈی کو ڈرون کی مدد سے عسکریت پسندوں تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی تھی۔ ڈرون کا وزن 17 کلو گرام بتایا جارہا ہے جب کہ اس کا ڈائی میٹر 6 فٹ ہے۔

مزید پڑھیں:J&K: اکھنور میں آئی ای ڈی سے لیس ڈرون کو پولیس نے مارگرایا

ابھی تک موصولہ اطلاعات کے مطابق، اکھنور سیکٹر میں جس آئی ای ڈی کو ڈرون سے گرایا گیا تھا، اس کے تار بھارتی ایئر بیس اسٹیشن کے ہوائی اڈے سے میل کھاتے ہیں۔ ان آئی ای ڈی کو دیکھنے کے بعد اس بات کے واضح اشارے ملے ہیں کہ ہوائی اڈے پر آئی ای ڈی گرانے کے لیے ڈرون کا ہی استعمال کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.