ETV Bharat / city

NIA Raids in Doda and Jammu: جموں اور ڈوڈہ میں این آئی اے کی چھاپے ماری

ڈوڈہ اور جموں میں مختلف مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ NIA Raids in Doda and Jammu

جموں اور ڈوڈہ میں این آئی اے کی چھاپے ماری

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 9:20 AM IST

Updated : Aug 8, 2022, 1:55 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ اور جموں کے مختلف مقامات پر نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے عسکری سرگرمیوں کے سلسلے میں چھاپے مارے کی۔ ذرائع کے مطابق ایک نور دین بوہڑو نامی شخص کے گھر پر اچانک چھاپہ مارا جو جماعت اسلامی ہند (جے ای آئی) سے وابستہ تھا اور محکمہ زراعت سے ریٹائرڈ ہے۔ NIA raids at different locations in Doda and Jammu

جموں اور ڈوڈہ میں این آئی اے کی چھاپے ماری

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے پیر کے روز جموں کشمیر کے کئی الگ الگ مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی۔ اس دوران جموں سمیت ڈوڈہ میں مختلف رہائشی مکانات پر ریڈ ڈالے گئے اور وہاں پر تلاشی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر حفیظ اللہ ولد محمد عبداللہ جو ڈوڈہ کے فردوس آباد کے بھٹنڈی کا رہائشی تھا اس کے گھر سے چھاپہ شروع ہوا۔

حفیظ اللہ 8 سال پہلے محکمہ جنگلات سے ڈی ایف او کے طور پر ریٹائر ہوئے تھے۔ وہ پچھلے 10 سالوں سے بھٹنڈی جموں میں مقیم ہیں۔ یہ چھاپہ دوپہر 12 بجے ختم ہوا، حکام نے بتایا کہ چھاپہ اس سال اپریل کے مہینے میں جلال آباد میں ہونے والے حملے کے سلسلے میں تھا۔

جموں کے بٹھنڈی علاقہ اور ڈودہ ضلع میں، این آئی اے نے جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اشتراک سے یہ چھاپہ ماری انجام دی اور تقریباً نصف درجن کے قریب افراد کو فی الحال پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ اس دوران این آئی اے نے موبائل فون، لیپ ٹاپ و دیگر میٹیریل بھی برآمد کر کے ضبط کرلیے۔ بتایا جاتا ہیں ہیں کہ یہ کارروائی جماعت اسلامی پر عائد الزامات کی بناء پر کی گئی۔

Last Updated : Aug 8, 2022, 1:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.