اپنے مطالبات کے حق میں آج نیشنل ہیلتھ مشن اسکیم کے تحت کورونا وائرس کے دور میں عارضی طور پر کام کررہے ملازمین نے پریس کلب جموں کے نمائشی میدان میں احتجاج کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی عارضی ملازمت میں توسیع کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے ان کے مطالبات کے تئیں کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جوکہ باعث افسوس ہے۔مزیڈ پڑھیں:جے کے ٹی پی او کے قیام کا مقصد درآمدات بڑھانا: انکیتا کار
احتجاجی ملازمین نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی ملازمت کی مدت بڑھا دی جائے تاکہ ان کی روزی روٹی جاری رہے۔