رامپور: 15 مارچ کو پوری دنیا میں عالمی یوم صارفین کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یوم صارفین اور صارفین کے حقوق سے متعلق ریاست اترپردیش کے رامپور میں ای ٹی وی بھارت نے زہیب رسول خان ایڈووکیٹ سے تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں صارف عدالتیں تو قائم کی جا چکی ہیں لیکن لوگوں کو اس بارے معلومات نہیں ہے۔
اس موقع پر زہیب رسول خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وہ صارفین کے حقوق کے لئے ملک گیر سطح پر این جی او بھی چلا رہے ہیں جس کے ذریعہ وہ لوگوں کو صارفین کے حقوق سے متعلق بیدار کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ صارفین کے حقوق کا عالمی دن پہلی مرتبہ 15 مارچ 1983 کو منایا گیا تھا۔ ابتداء میں عوام کو چار بنیادی حقوق دیئے تھے جن میں اضافہ کرکے انہیں آٹھ کر دیا گیا تھا۔ یہ اضافہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کی غیر سرکاری تنظیم کنزیومر انٹرنیشنل کی تجویز تھا۔