ETV Bharat / city

سوپور:مفت طبی کیمپ کا انعقاد - سوپور ای ٹی وی بھارت خبر

سوپورکے بہرام پورہ گاوں میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے اپنا چیک اپ کرایا۔

طبی کیمپ کا انعقاد
طبی کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Sep 25, 2021, 9:38 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے بہرام پورہ گاوں میں احمد زیپتھالوجی لیب کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں مذکورہ گاوں اور قرب و جوار کے مرد و خواتین اور بچوں نے اپنا میڈیکل چیک اَپ کرایا۔

طبی کیمپ کا انعقاد

اس طبی کیمپ کے انعقاد کا مقصد ڈائبیٹیز، ہائی پرٹینشن،کھانسی اور دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مفت جانچ کی سہولت فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر صدف نے بتایا کہ اسپیشیلسٹ ڈاکٹرس کی ٹیم نے مریضوں کا چیک اَپ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران لوگوں میں کورونا ویکسینشین کے تئیں بیداری بھی پیدا کی گئی کیونکہ لوگ ویکسین کے تعلق سے غلط فہمیوں کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:بارہمولہ کے بونیار میں فوج کی جانب سے مفت طبی کمپ

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں ایسے مزید طبی کیمپ منعقد کئے جائیں گے تاکہ عوام کو سہولت مل سکے۔ مقامی باشندوں نے اس مفت طبی کیمپ کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.