ETV Bharat / city

ترال: آتشزدگی واقعہ کے متاثرین کی سنی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے مدد - نانر ترال میں آگ کی ایک ہولناک واردات

بلال رضا ہمدانی نے اس موقع پر آتشزدگی واقعہ میں ہوئے نقصان پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے اس سانحہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سنی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے آگ متاثرین کو امداد

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 8:47 PM IST

Updated : Nov 4, 2021, 8:53 PM IST

جموں وکشمیر سنی میموریل ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بلال رضا ہمدانی نے نانر ترال کا دورہ کیا اور وہاں گذشتہ دنوں آتشزدگی کے واقعہ میں متاثر ہوئے افراد سے ملاقات کی۔

ترال: سنی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے متاثرین کی مدد

انہوں نے اپنے رفقاء کے ساتھ متاثرین کو ضروری غذائی اجناس اور گرم ملبوسات دیے، تاکہ ٹھٹرتی سردی کے ان ایام میں ان کو تھوڑا آرام مل سکے۔ بلال رضا ہمدانی نے اس موقع پر آگ کی واردات میں ہوئے نقصان پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی یہ رہی کہ اس سانحہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: کوکرناگ میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ٹرسٹ مارچ تک ان کے کھانے پینے کا انتظام کرے گا۔ ای ٹی وی بھارت سے مولانا بلال رضا ہمدانی نے کہا کہ صاحب ثروت افراد سے میری اپیل ہے کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں متاثرین کی معاونت کریں اور ان کی دلجوئی کریں تاکہ سرما سے قبل ان کے مکان کی چھت مکمل ہو سکے۔ انہوں نے انتظامیہ سے بھی بھر پور مالی معاونت کی اپیل کی۔

Last Updated : Nov 4, 2021, 8:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.