ETV Bharat / city

اننت ناگ میں سخت بندشیں عائد - jammu and kashmir

لاک ڈاؤن کو ہٹانے کے ساتھ ہی ضلع کے سیاحتی مقامات پہلگام، کوکرناگ، اچھہ بل و دیگر مغل باغات میں مقامی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا۔ اس دوران لوگ ماسک، سماجی دوری و دیگر احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہیں کر رہے تھے۔

lockdown re-imposed in Anantnag
اننت ناگ میں سخت بندشیں عائد
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 12:36 PM IST

کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے مدنظر انتظامیہ کی جانب سے جنوبی ضلع اننت ناگ میں لاک ڈاؤن کا نفاذ دوبارہ عمل میں لایا گیا۔

گزشتہ تقریبا دو ہفتہ قبل انتظامیہ کی جانب سے قصبہ اننت ناگ میں دکانیں اور کاروباری ادارے مرحلہ وار طریقہ سے کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ وہیں لاک ڈاؤن کو ہٹانے کے ساتھ ہی ضلع کے سیاحتی مقامات پہلگام، کوکرناگ، اچھہ بل و دیگر مغل باغات میں مقامی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا۔ جس دوران لوگ ماسک، سماجی دوری و دیگر احتیاطی تدابیر کی پاسداری کو بالائے طاق رکھ کر کھلے عام گھوم رہے تھے۔

اننت ناگ میں سخت بندشیں عائد

حالات کو سنگینیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے گزشتہ روز سے ہی امتناعی احکامات دوبارہ نافذ کئے۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ شام لاک ڈاؤن کو دوبارہ نافذ کرنے کے سلسلہ میں با ضابطہ طور ایک حکمنامہ جاری کیا گیا۔ اور آج قصبہ اننت ناگ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور سیل کر دیا گیا۔

ضلع کے کئی مقامات پر ناکے قائم کئے گئے ہیں جہاں پولیس اور سی آر پی ایف کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ جس دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ اور غیر ضروری طور سفر کرنے والے افراد کو قصبہ کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

قصبہ اننت ناگ میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے مکمل طور بند ہیں۔ جس کے سبب عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے دارالحکومت سرینگر کے متعدد علاقوں میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہونے کے سبب دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.