اننت ناگ: دور دراز علاقوں میں بنک کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق وعدہ کو پورا کرتے ہوئے جموں کشمیر بنک نے ضلع اننت ناگ کے پہاڑی علاقہ کپرن میں منی شاخ کا افتتاح کیا ہے۔ وادی کے دور دراز علاقوں میں بنک کی سہولیات فراہم کرنے کے وعدے کے تحت جموں کشمیر بنک کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے دور دراز پہاڑی علاقہ کپرن میں منی شاخ کھولی گئی۔ J&K Bank inaugurates new Branch in Kapran Verinag
افتتاحی تقریب پر ڈسڑکٹ ڈیولپمنٹ چیرمین اننت ناگ محمد یوسف گورسی, بی ڈی سی چیرمین پیر شہباز کے علاوہ بنک کے زونل ہیڈ موجود رہے۔ بنک شاخ کھولنے پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دیرینہ مانگ کو پورا ہونے پر مقامی ڈی ڈی سی ممبر کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Matter of Challenging Abrogation of Article 370 آرٹیکل 370 کی منسوخی پر سماعت کے لیے سُپریم کورٹ راضی
قابل ذکر ہے کہ کپرن و اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی بنک شاخ کےلیے دیرینہ مانگ تھی، کیونکہ مقامی آبادی کو بنک سہولت کے سلسلے میں 20 کلو میٹر دور ویری ناگ جانا پڑتا تھا جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ڈی ڈی سی ممبر پیر شہباز کا کہنا تھا کہ الیکشن کے وقت انہوں نے لوگوں سے بنک شاخ کا وعدہ کیا تھا جسے انہوں نے آج پورا کردیا۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ اور بنک چیرمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دیرینہ مانگ کو پورا کیا۔