ETV Bharat / bharat

Ashwini Vaishnaw On Vande Bharat جموں وکشمیر میں اگلے برس وندے بھارت ٹرینیں چلیں گی، مرکزی وزیر ریلوے - مرکزی وزیر ریلوے

مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ 'بہت ہی خوشی ہوئی کہ بھارتی ریلوے نیٹ ورک کے آخری اسٹیشن بارہمولہ میں سہولیات کو دیکھا اور انتظامیہ سے بہت سارے مشورے حاصل کئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 3:02 PM IST

Updated : Mar 25, 2023, 7:42 PM IST

سری نگر: مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں اگلے برس وندے بھارت ٹرینیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جموں سے سری نگر کے ریل لنک کا تعمیری کام بہت جلدی مکمل ہوگا۔ موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو بارہمولہ میں ریلوے پروجیکٹس کا معائینہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: 'بہت ہی خوشی ہوئی کہ بھارتیہ ریلوے نیٹ ورک کے آخری اسٹیشن بارہمولہ میں سہولیات کو دیکھا اور انتظامیہ سے بہت سارے مشور حاصل کئے'۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں ریلوے کی بہت ساری چیزوں کو بہتر کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ اسٹیشن کو بہتر بنایا جائے گا، ڈوبل لائن، ٹیلی فون کنکٹویٹی، پارسل سروس،ہیٹنگ سسٹم وغیرہ سہولیات میں مزید بہتری لائی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ریلوے کے ذریعے سال کے آخر تک سیمنٹ اور دوا سازی کی تجارت کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کے علاوہ سیب کی تجارت کے لئے سہولیات پر بھی غور کیا جائے گا۔

  • #WATCH | J&K | We will inspect railway projects today and tomorrow in Kashmir. A meeting is also scheduled with LG Manoj Sinha to have a detailed discussion over all the Railway & telecom schemes in J&K and how they can easily reach the locals: Railway Minister Ashwini Vaishnaw pic.twitter.com/RmA654ItG6

    — ANI (@ANI) March 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ جموں سے سری نگر کا لنک بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے برس جموں وکشمیر میں وندے بھارت ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔ بتادیں کہ موصوف زیر ریلوے بڈگام ریلوے اسٹیشن سے ٹرین کے ذریعے بارہمولہ پہنچے۔ اس دوران ریلوے کے اعلیٰ عہدیدار ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Union Railway Minister Baramulla Visit: مرکزی ریلوے وزیر کا بارہمولہ دورہ

یو این آئی

Last Updated : Mar 25, 2023, 7:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.