ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا آج گیارہواں دن - کیرالا میں بھارت جوڑو یاترا

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کیرالا میں تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور اگلے 12 دنوں تک ریاست سے گزرے گی۔ کانگریس کی پد یاترا 150 دنوں میں کنیا کماری سے کشمیر تک تقریباً 3500 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی اور 12 ریاستوں کا احاطہ کرے گی۔ Bharat Jodo Yatra in Kerala

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا آج گیارہواں دن

author img

By

Published : Sep 18, 2022, 12:22 PM IST

الپوزا (کیرالا): کیرالا میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا آج گیارہواں دن شروع ہو گیا ہے، راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں نے اتوار کو الپوزا سے پد یاترا کا آغاز کردیا ہے۔ 200 کلومیٹر کا سفر مکمل کرنے کے بعد کانگریس کے رہنماؤں نے اتوار کی صبح الپوزا ضلع کے ہری پاڈ سے یاترا کا مرحلہ دوبارہ شروع کیا۔ یہ پدا یاترا تھوٹا پلی کے سری کروتو بھگوتی مندر میں رکے گی اور پھر شام کو ٹی ڈی میڈیکل کالج اور ہسپتال وندنم میں رکے گی۔

آپ کو بتادیں کہ یہ سفر کیرالا میں تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور اگلے 12 دنوں تک ریاست سے گزرے گا۔ کانگریس کی پد یاترا 150 دنوں میں کنیا کماری سے کشمیر تک تقریبا 3500 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی اور 12 ریاستوں کا احاطہ کرے گی۔ کیرالا سے یہ پد یاترا 30 ستمبر کو کرناٹک پہنچے گی۔ یہ شمال کی طرف بڑھنے سے پہلے 21 دن تک کرناٹک میں رہے گی۔ کانگریس کی پد یاترا روزانہ 25 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

اس کے علاوہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا، کیرالا کے کولم میں ایک سبزی فروش سے مبینہ طور پر چندہ اکٹھا کرنے کے مقامی کانگریس رہنماوں کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تنازعات میں گھر گئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کولم میں سبزی کے ایک دکاندار کو کانگریس کارکنوں نے مبینہ طور پر بھارت جوڑو یاترا کے لیے چندہ اکٹھا کرنے میں 2000 روپے کا تعاون نہ کرنے پر دھمکی دی تھی۔ یہ الزام کولم میں ایس فواز نامی سبزی دکاندار نے لگایا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra کیرالا میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا پانچواں دن

انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنوں نے دکان کی وزنی مشین کو نقصان پہنچایا اور سبزیوں کو تباہ کردیا۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ کانگریس کارکنوں نے ہنگامہ کیا اور دکان کے مزدوروں پر حملہ کیا۔ اس کے بعد کیرالا کانگریس نے جمعہ کو پارٹی کے تین کارکنوں کو معطل کر دیا۔ کیرالا کانگریس کے سربراہ کے سدھاکرن نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا کہ کولم میں ایک ناقابل قبول واقعہ میں ملوث پارٹی کے تین کارکنوں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے نظریے کی نمائندگی نہیں کرتے اور ایسا سلوک ناقابل معافی ہے۔ پارٹی رضاکارانہ طور پر چھوٹے عطیات جمع کر رہی ہے۔ دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس معاملے کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا اور راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کو گونڈا یاترا قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.