ETV Bharat / bharat

انتظامیہ کشمیری عوام کو اجتماعی سزا دے رہی ہے: محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پولیس کی جانب سے عام شہریوں کی موٹر سائیکل ضبط کرنے پر انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کشمیری عوام کو اجتماعی سزا دے رہی ہے۔

انتظامیہ کشمیر کے  عوام کو اجتماعی سزا دے رہی ہے: محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 3:14 PM IST

محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے بجائے ان کے باعزت طریقے سے اپنے روزگار کمانے کو چھین رہی ہے۔ یاد رہے کہ شہری ہلاکتوں کے بعد پولیس نے سرینگر اور دیگر مقامات پر عام شہریوں کی موٹر سائیکلوں کو بغیر کسی معاملے کے ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس سے عام لوگوں کو مشکلات درپیش ہے۔

محبوبہ مفتی نے ایک نوجوان تاجر سمیع اللہ کی طرف سے ٹویٹ کے ردعمل میں حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

نوجوان سمیع اللہ کی ایک ڈیلوری کمپنی ہے، جو سرینگر میں آئن لائن مصنوعات لوگوں کے گھروں تک ڈیلیور کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے تازہ قدم سے انکی تجارت بند ہوئی ہے اور کئی ڈیلیوری موٹر سائیکل ضبط کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سے انتظامیہ دفعہ 370 کے بعد تجارت بحال کرنے کے لئے بیرونی سرمایہ کاروں کو جموں وکشمیر میں صنعت کاری کے لئے مدعو کر رہی ہے لیکن دوسری جانب مقامی اسٹاٹ اپز کو ایسے اقدامات سے نقصان پہنچا رہی ہے۔

سمیع اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلوری تجارت میں پانچ سو سے زائد افراد کو روزگار فراہم ہوتا ہے۔

انتظامیہ کشمیر کے  عوام کو اجتماعی سزا دے رہی ہے: محبوبہ مفتی
انتظامیہ کشمیر کے عوام کو اجتماعی سزا دے رہی ہے: محبوبہ مفتی

مزید پڑھیں:۔ مرکزی حکومت نے لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا: محبوبہ مفتی

گزشتہ روز سینئر کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے بھی پولیس کی جانب سے عام شہریوں کی موٹر سائیکل ضبط کرنے پر جموں وکشمیر انتطامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.