ETV Bharat / bharat

DGP Umesh Mishra Visited Ajmer راجستھان کے ڈی جی پی نے درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ پر حاضری دی - راجستھان کے ڈی جی پی کی ۔درگاہ پر حاضری

راجستھان کے ڈی جی پی امیش مشرا کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد جرائم اور پیشہ ور مجرموں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جوکہ پولیس کے لیے ایک چیلنج ہے جسے پولیس بہتر انداز میں اپناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر رہی ہے۔DGP Umesh Mishra Visited Ajmer

راجستھان کے ڈی جی پی نے درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز پر حاضری دی

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 4:11 PM IST

اجمیر: راجستھان کے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی پی امیش مشرا نے اجمیر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ وہ راجستھان پولیس میں کوئی نئی تبدیلی کے خواہاں نہیں ہیں بلکہ وہ روایتی پولیسنگ کو مزید موثر بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔ ڈی جی پی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار ریاست کے دورے پر نکلے اومیش مشرا نے اس کی شروعات اجمیر سے کی۔ اجمیر پہنچنے والے ڈی جی پی کا پولیس لائن میں آئی جی اور ایس پی سمیت اعلیٰ افسران نے استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ضلع کے تمام اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ پولیس کے بہتر تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔Rajasthan DGP Umesh Mishra visited Ajmer

راجستھان کے ڈی جی پی نے درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز پر حاضری دی

مزید پڑھیں:۔ جے پور: منشیات کے خلاف درگاہ اور پولیس کا مشترکہ پیغام

صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد جرائم اور پیشہ ور مجرموں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جو کہ پولیس کے لیے ایک چیلنج ہے جسے پولیس بہتر انداز میں اپناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی پولیسنگ میں کوئی کمی نہیں ہے اور پولیس کو عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنا چاہئے۔ جس سے عوام کا اعتماد بڑھتا ہے اور جرائم پیشہ افراد میں خوف و ہراس پھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ روایتی پولیسنگ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم کی شرح کو کم کرنے پر ہو گی تاکہ وقت کے ساتھ ساتھ جرائم کے بدلتے ہوئے رجحان میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا خاص امتزاج کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ تحقیق کی خصوصیت پر بھی زور دیا جائے گا۔ پولیس لائن میں میٹنگ کے بعد ڈی جی پی نے درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ پر حاضری دی اور پشکر میلے کے ساتھ ساتھ برہما مندر کا دورہ کیا اور جھیل پر پوجا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.