مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کی بی جے پی اکائی کی جانب سے سابق ایم ایل سی اور پارٹی کے سنیئر لیڈر وکرم رندھوا کو مسلمانوں کےخلاف بیان بازی کرنے اور ان کے جذبات مجروح کرنے کے سلسلہ میں نوٹس جاری کی گئی ہے۔
پارٹی کے جموں و کشمیر اکائی کے صدر رویندر رینہ اور تادیبی کمیٹی کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک نوٹس جاری کی گئی ہے جس میں سابق ایم ایل سی سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر آپ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دیے گئے بیان سے ایک فرقے کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ لہذا وہ 48 گھنٹوں کے اندر اس معاملہ پر اپنا موقف واضح کریں اور سرِعام معافی مانگیں۔
مزید پڑھیں:
محبوبہ مفتی کے متنازعہ بیان پر بھاجپا کی ترنگا ریلی
سابقہ ایم ایل سی کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مذکورہ معاملہ کی تحقیقات تک ذرائع ابلاغ میں کسی بھی قسم کا کوئی بیان نہ دیں۔