ETV Bharat / bharat

Jammu-Srinagar National Highway Closed جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند

کشمیر ٹریفک انتظامیہ نے بارش اور برفباری کے سبب جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت کو بند کردیا ہے جس کے سبب مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ Jammu-Srinagar National Highway is closed due to rain and snow

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 12:19 PM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند

اننت ناگ: کشمیر میں مسلسل بارش اور برفباری کے سبب انتظامیہ نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت کو بند کردیا ہے تاہم اس دوران درماندہ مسافر گاڑیوں کو آگے جانے کی ملی اجازت دی گئی ہے۔ ٹنل کے نزدیک مسلسل بارش اور برفباری کے باعث سرینگر جموں شاہراہ کے متعدد مقامات پر پسیاں گرگئی جس کے بعد انتظامیہ نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت کو دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم درماندہ مسافر گاڑیوں کو آج بعد دوپہر آگے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ وہیں مال بردار گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے مال بردار گاڑیوں کے ڈارئیوں کو شاہراہ پر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ درماندہ ڈارئیوں کو سہولیات پہنچانے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

ٹریفک حکام کے مطابق چیر کوٹ اور بانہال کے درمیان متعدد مقامات پر شوٹئنگ اسٹون، پسیاں اور پتھر گرنے کے بعد سرینگر جموں قومی شاہراہ کو مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے احتیاطی طور پر فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو صاف کرنے کا کام بھی جاری ہے تاہم مسلسل بارش کے باعث کام میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جلد ہی ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال کیا جائے گا۔ ٹریفک حکام نے شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے مسافروں کو شاہراہ سے متعلق تازہ جانکاری حاصل کرنے کی تاکید کی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Snow Clearance in Anantnag: اننت ناگ میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری

محکمۂ موسمیات کے مطابق وادیٔ کشمیر میں 29 سے30 جنوری تک بھی برف باری ہوسکتی ہے۔ وادیٔ کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی پہاڑی اور میدانی علاقوں میں برفباری ہوئی۔ ہفتہ اور جمعہ کی درمیانی شب برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران پہاڑی علاقوں میں بھاری جب کہ میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی، محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 29 سے30 جنوری تک بھی برف باری ہوسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.