ETV Bharat / bharat

Eid Significance عید آپسی بھائی چارے کا تہوار ہے، جانیے اس کی اہمیت اور تاریخ - عید الفطر 2023

عید الفطر آج بھارت، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ عید کو آپسی بھائی چارے کا تہوار کہا جاتا ہے۔ مسلمان ایک دوسرے کو گلے لگا کر اور منہ میٹھا کر کے خوش آمدید کہتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس تہوار کو منانے کی وجہ کیا ہے اور اس تہوار میں کیا خاص بات ہے-

عید مبارک
عید مبارک
author img

By

Published : Apr 22, 2023, 8:33 AM IST

عید 2023:ملک کی کئی ریاستوں میں آج عید یا عید الفطر کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل رمضان المبارک کے مہینے میں مسلمان روزے رکھتے ہیں۔ اس دوران مسلمان خصوصی عبادات بھی کرتے ہیں۔ عید الفطر روزوں اور عبادتوں کی تکمیل کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔ تمام مسلمان اس میٹھی عید کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ میٹھی عید، جسے عید الفطر بھی کہا جاتا ہے۔ عید کے لفظی معنیٰ جہاں خوشی کے ہوتے ہیں وہیں بار بار لوٹ کے آنے کے بھی ہوتے ہیں۔ عید الفطر اسلامی کیلنڈر کے مہینے شوال کے پہلے دن منائی جاتی ہے۔ یہ تہوار ہے مسلمانوں کے لئے بہت خاص ہے اور نہ صرف بھارت میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں مسلمان میٹھی عید کو بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔

تاریخ: عید کا تہوار مسلم برادری کے لئے اہم تہوار ہے۔ ماہ صیام کے آخری دن جب ماہ شوال کا چاند نظر آجاتا ہے تو یکم شوال المکرم کو عید منائی جاتی ہے۔ رمضان المبارک کا آغاز چاند نظر آنے سے ہوتا ہے اور اس کا اختتام بھی چاند نظر آنے پر ہوتا ہے۔عید کو مٹھی عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔مسلمان اس دن خیراتی کام کرتے ہیں جیسے غریبوں کو عطیہ دینا، بھوکوں کو کھانا کھلانا وغیرہ۔

اسلامی کیلنڈر کے مطابق سنہ دو ہجری میں رمضان کے روزے مسلمانوں پر فرض کئے گئے اور اس کے بعد عید کا سلسلہ شروع ہوا۔ عید کے دن اللہ کی عبادت کے ساتھ ساتھ لوگ اللہ کا شکر بھی ادا کرتے ہیں کہ اس نے انہیں 30 روزے رکھنے کی توفیق دی۔

یہ تہوار کب منایا جاتا ہے؟ : عید الفطر یا میٹھی عید رمضان کےبعد منائی جاتی ہے۔ یہ ایک مذہبی تہوار ہے، جو باہمی بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔ تہوار اسلامی کیلنڈر میں شوال کے مہینے کا چاند نظر آنے سے شروع ہوتا ہے۔ عید اس وقت منائی جاتی ہے جب اس مہینے میں پہلی بار ہلال کا چاند نظر آتا ہے۔

مزید پڑھیں: Eid Ul-Fitr 2023 آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے عید الفطر

عید الفطر ہر سال ایک ہی تاریخ کو کیوں نہیں آتی؟ : ہولی، دیوالی کی طرح عید الفطر منانے کی تاریخ بھی ہر سال تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ ہجری کیلنڈر ایک قمری کیلنڈر ہے اور اس کا انحصار چاند کے مختلف مراحل پر ہوتا ہے۔ مسلمانوں کے لیے نیا مہینہ ہلال نظر آنے کے بعد ہی شروع ہوتا ہے اور یہ چاند کی پوزیشن کے لحاظ سے ہر سال تبدیل ہو سکتا ہے۔ عیدالفطر کا تہوار پوری دنیا میں مسلم کمیونٹی کی جانب سے منایا جا رہا ہے۔ اس دوران مسلمان نماز پڑھتے ہیں۔ اس دن کو منانے کے لیے مسلمان نئے کپڑے پہنتے ہیں اور ایک دوسرے کو 'عید مبارک' کی مبارکباد دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ چھوٹوں کو بھی بڑوں کی طرف سے عیدی کی شکل میں تحائف دیے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.