ETV Bharat / bharat

Disease Hits Kashmir Apple Orchards: میوہ باغات میں بیماریوں سے کاشتکار پریشان - کشمیر فروٹ گروورس کافی پریشان

ماضی کی طرح رواں برس برفباری اور باغات میں مختلف بیماریاں Fungal Disease Hits Kashmir Apple Orchards پھوٹ پڑنے سے فروٹ گروورس کافی پریشان ہیں۔ اگرچہ گزشتہ کئی برسوں میں غیر متوقع بارشوں اور برفباری سے میوہ باغات کو شدید نقصان ہوا تھا، رواں برس بارش بھی میوہ کاشتکاروں کے لئے مفید ثابت نہیں ہوئی۔ ژالہ باری اور مختلف بیماریاں نمودار ہونے سے کسان مایوس کن صورتحال سے گزر رہے ہیں۔fruit growers worried

Fungal Disease Hits Kashmir Apple Orchards
میوہ باغات میں بیماریوں سے کاشتکار پریشان
author img

By

Published : Jul 18, 2022, 7:07 PM IST

اننت ناگ: خشک موسم کی مار جھلینے والے کسان بارش کے منتظر ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات بارش اُن کے لئے فائدہ کے بجائے نقصان دہ بھی ثابت ہو جاتی ہیں۔ موسم کبھی اس قدر سخت ہو جاتا ہے کہ ایک محنت کش کسان کی محنت ضائع ہو جاتی ہے۔ ایسے میں سیب کی صنعت سے وابستہ کاشتکاروں کو سب سے زیادہ چیلینجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ میوہ باغات اکثر و بیشتر قدرتی آفات کی زد میں آتے رہتے ہیں۔ جس کے سبب اس پیشہ سے وابستہ افراد کو نقصانات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ Farmers Worried in Kashmir

میوہ باغات میں بیماریوں سے کاشتکار پریشان

ماضی کی طرح رواں برس برفباری اور باغات میں مختلف بیماریاں پھوٹ پڑنے سے فروٹ گروورس کافی پریشان ہیں۔ اگرچہ گزشتہ کئی برسوں میں غیر متوقع بارشوں اور برفباری سے میوہ باغات کو شدید نقصان ہوا تھا، رواں برس بارشیں بھی میوہ کاشتکاروں کے لئے مفید ثابت نہیں ہوئی۔ ژالہ باری اور مختلف بیماریاں نمودار ہونے سے کسان مایوس کن صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

یہ بات عیاں ہے کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں سیب کی صنعت Kashmir Apple Orchards سے لاکھوں افراد منسلک ہیں۔ یہاں کی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے میوہ کاشتکاروں کا ایک اہم کردار ہے۔ وادی میں سالانہ 20 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ سیب کی پیداوار ہوتی ہے، جس سے شعبہ باغبانی کو 10 ہزار کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے، اس کے با وجود بھی کسان طبقہ کو قدرت کے سہارے چھوڑ دیا گیا ہے۔ Fungal Disease Hits Kashmir Apple Orchards

میوہ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ سنہ 2011 سے ہی وہ کراپ انشورنس اسکیم Crop Insurance Scheme متعارف کرنے کی مانگ کر رہے ہیں۔ کراپ انشورنس اسکیم (فصل بیمہ اسکیم) کو متعارف کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کئی بار وعدے بھی کئے گئے تاہم زمینی سطح پر وہ سب وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ جس کی وجہ سے میوہ کاشتکار و کسان مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں کا کسان اکثرو بیشتر نامساعد حالات یا قدرتی آفات کا شکار ہوتا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے کسانوں کا برا حال ہے۔ Fungal Disease Hits Kashmir Apple Orchards

یہ بھی پڑھیں: Disease spread in apple orchards : موسم کی تبدیلی سے سیب کے باغات کو نقصان ، کسان پریشان

مالی بدحالی نے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ وہیں غیر معیاری کیمیائی کھاد اور ادویات کی وجہ سے کسانوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ وقت پر ادویات کا چھڑکاؤ کرنے کے باوجود بیماریوں کو قابو کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کسانوں نے سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے اور ان کے پیداوار کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کراپ انشورنس اسکیم متعارف کی جائے۔ Fungal Disease Hits Kashmir Apple Orchards

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.