ETV Bharat / bharat

آنند شرما نے فاروق اور عمر کے ساتھ ریاستی درجہ بحال کرنے اور انتخابات پر تبادلہ خیال کیا

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 1:07 PM IST

شرما نے اگست 2019 کے بعد مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال، ریاست کا درجہ بحال کرنے اور اور جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

آنند شرما نے فاروق اور عمر کے ساتھ ریاستی درجے کی بحال اور انتخابات پر تبادلہ خیال کیا

جموں و کشمیر کے اپنے پہلے دورے کے دوران پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ امور کے چیئرمین کی حیثیت سے کانگریس لیڈر آنند شرما نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔

شرما نے اگست 2019 کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سیاسی صورتحال، ریاست کا درجہ بحال کرنے اور اور جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

شرما نے ٹویٹ کیا کہ 'جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔ ہم نے اگست 2019 کے بعد ریاست کی سیاسی صورتحال، مکمل ریاست کا درجہ اور ریاست میں جلد انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔'

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر شرما نے کل بتایا کہ انہوں نے رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ بٹو کے ساتھ جموں و کشمیر کے لوگوں سے بات کی اور لال چوک، سری نگر میں تعلیم، صحت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور نے سول انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی

شرما نے ٹویٹ کیا 'جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ پہلا دورہ ہے جو کہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین کے طور پر لوگوں سے بات کرنے اور تعلیم ، صحت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.