ETV Bharat / snippets

کیرالہ: نوزائیدہ بچی اسکول میں لاوارث حالت میں پائی گئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 5:27 PM IST

Newborn girl found abandoned in school in Kerala
کیرالہ: نوزائیدہ بچی اسکول میں لاوارث حالت میں پائی گئی (ETV Bharat)

کاسرگوڈ: کیرالہ-کرناٹک سرحد کے قریب پنجیکلو کے ایک اسکول میں ایک نوزائیدہ بچی لاوارث حالت میں پائی گئی۔ جس کی عمر تقریباً ایک دن بتائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اڈور پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکی کو اپنے ساتھ تھانے لے آئی۔ بعد ازاں اسے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور لڑکی کے والدین کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش کررہی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ بچی کو پیدائش کے فوراً بعد اسکول کے احاطے میں چھوڑ دیا گیا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.