مذہبی سیاحت کو فروغ دینے میں سخی زین الدین ولیؒ کی درگاہ کا اہم کردار - سخی زین الدین ولیؒ درگاہ

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 8:49 PM IST

سخی زین الدین ولیؒ کی درگاہ نہ صرف عقیدت کا درس دیتا ہے، بلکہ مذہبی ہم آہنگی و آپسی بھائی چارے کا گہوارہ بھی ہے۔ درگاہ پر نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر مذاہب کے عقیدت مند بھی بلا مذہب وملت حاضری دے کر من کی مراد پاتے ہیں۔سخی زین الدین ولیؒ کی درگاہ معروف سیاحتی مقام پہلگام سیاحتی شاہراہ کے متصل ہے، اس لئے پہلگام جانے والے بیشتر سیاح درگاہ پر حاضری دیتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ اس درگاہ کو نہ صرف عقیدے کے لحاظ سے اہمیت ہے، بلکہ اسے مذہبی سیاحتی مقامات میں ایک اہم درجہ بھی حاصل ہے۔سخی زین الدین ولی (رح) بچپن سے ہی نیک سیرت با کردار اور خدا پرست تھے۔کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے ولی کامل نے اننت ناگ کے مٹن بمزو میں حضرت نور الدین نورانی رحمتہ اللہ علیہ کی صحبت سے فیض پاکر روحانیت حاصل کی،جس کے بعد رضائے الٰہی کے لئے انہوں نے اپنے عیش و عشرت اور دنیائی لذت کی زندگی کو خیر باد کیا اور عشمقام کی پہاڑی کے دامن میں واقع ایک غار میں یاد خداوندی میں مشغول ہو گئے۔ رحلت کے بعد سخی زین الدین ولی (رح) اُسی غار میں دفن ہیں۔ درگاہ پر روزانہ حاضری دینے والے سینکڑوں عقیدت مند غار کے اندر جاکر ان کی قبر کا دیدار کرتے ہیں اور منتیں مانگتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.