جموں میں شدید گرمی سے راحت کے لیے ٹینکر سے پانی کا چھڑکاؤ - heat wave in Jammu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 5:38 PM IST

thumbnail
جموں میں شدید گرمی سے راحت کے لیے ٹینکر سے پانی کا چھڑکاؤ (ای ٹی وی بھارت)

جموں (جموں کشمیر): شدید گرمی سے عوام کو راحت پہنچانے کے لیے جموں میونسپل کارپوریشن نے شہر میں ٹینکروں سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ جموں میونسپل کارپوریشن کے مطابق اس عمل کے لیے چار ٹینکرز کو مختص کیا گیا ہے، جو سہ پہر چار بجے تک لگاتار پانی کا چھڑکاؤ کرتے رہیں گے۔ ڈرائیوروں نے جموں میونسپلٹی کی اس پہل کی سراہنا کی ہے۔ محکمہ موسیمات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ جموں صوبے کے میدانی علاقوں میں اگلے سات دنوں کے دوران شدید گرمی سے عام لوگوں کو راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے لوگوں سے گرمی سے بچنے اور زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پینے کی تاکید کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.