پانپور میں نعمت اللہ ولی کا عرس منایا گیا - URS Pampore - URS PAMPORE
🎬 Watch Now: Feature Video
![ETV Thumbnail thumbnail](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/05-06-2024/640-480-21643685-thumbnail-16x9-urs-aspera.jpg)
![ETV Bharat Urdu Team](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/authors/urdu-1716535541.jpeg)
Published : Jun 5, 2024, 5:49 PM IST
پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں بلند پایہ ولی کامل حضرت سید نعمت اللہ رحمہ اللہ کا عرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ عرس مبارک کے سلسلے میں شام سے ہی آستان عالیہ واقع منڑکپال، لدھو میں دور دراز علاقوں سے آئے عقیدت مندوں نے نعت و مناجات اور ختمات المعظمات کی محفلیں آراستہ کیں۔
آستان عالیہ پر شب خوانی کے دورآن علماء کرام اورمبلغین نے حضرت حضرت سید نعمت اللہ رحمہ اللہ کی مبارک زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ تقاریب کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے مبلغین نے اولیاء کرام کی تعلیمات اورطرز حیات کو اپنانے پر زور دیا۔ عرس مبارک کے سلسلے میں دن بھر آستان عالیہ پر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا۔ عقیدت مندوں میں نوجوانوں اور بزرگوں کے علاوہ خواتین کی خاصی تعداد نے بھی آستان عالیہ پر حاضری دی۔