کشمیر میں برفباری: سیاحوں کی تمنا آخر کار پوری ہوئی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 8:16 PM IST

thumbnail

گرمائی دارلحکومت سرینگر اور وادی کشمیر کے دوسرے میدانی علاقوں میں رواں سیزن کی پہلی برف باری ہوئی جس سے لوگوں سمیت سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وادی کشمیر میں بدھ کی شام بارشوں کے ساتھ برف باری شروع ہوئی جو جعمرات کی صبح تک جاری رہی اور جب جمعرات کے روز لوگ صبح میں اٹحے تو انہوں نے برف کی سفید چادر بچھی ہوئی  دیکھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں 2 انچ برف جمع ہوئی ہے جبکہ قصبہ اننت ناگ میں 4 انچ، قاضی گنڈ میں 9 انچ، پہلگام میں 10 انچ، قصبہ پلوامہ میں 2 انچ، قصبہ کولگام میں 3 انچ، قصبہ شوپیاں میں 4 انچ، قصبہ بارہمولہ میں 3 انچ، قصبہ کپواڑہ میں 4 انچ اور گلمرگ میں 14 انچ برف جمع ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.