آدھی رات کو مظفر نگر میں ٹیم انڈیا کی جیت کا جشن - Team India victory celebration - TEAM INDIA VICTORY CELEBRATION
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Jun 30, 2024, 12:33 PM IST
مظفر نگر: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کی جیت کے بعد ملک بھر میں زبردست جشن منایا گیا۔ ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں بھی بچے، بوڑھے اور نوجوان اپنے گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آگئے اور مرکزی چوراہا شیو چوک، جسے شہر کا دل کہا جاتا ہے، وہاں پہنچ کر لوگوں نے ٹیم انڈیا کی جیت کا جشن منایا۔ اس دوران جہاں کرکٹ شائقین نے رقص کیا اور آتش بازی کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو مٹھائیاں بھی کھلا کر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ جشن صبح تک جاری رہا، لوگوں نے وراٹ کوہلی، روہت شرما اور سوریہ کمار یادو کے کیچ کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ بھارت نے 2007میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فتح حاصل کی تھی اور اب 17برس کے طویل عرصہ بعد پھر سے ٹی ٹونٹی کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز ہی بناسکی۔ وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے جس کی وجہ سے انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ جسپریت بمراہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔