ٹیم انڈیا کا ممبئی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال - Team India at Mumbai Airport

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 8:57 PM IST

thumbnail
ٹیم انڈیا کا ممبئی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال (Maharashtra Cricket Association)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو چھترپتی شیواجی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ممبئی فائر بریگیڈ کی جانب سے واٹر سلامی دی گئی۔ اس کے بعد ایئرپورٹ پر جمع کرکٹ شائقین نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔ اس سے قبل روہت شرما کی قیادت والی ٹیم انڈیا  نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ممبئی میں ٹیم کی وکٹری پریڈ شام 5 بجے شیڈول تھی لیکن جہاز کے تاخیر سے پہنچنے پر پریڈ بھی تاخیر سے شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق  وکٹری پریڈ کے انعقاد کا ابتدائی منصوبہ جمعہ کو تھا لیکن بی سی سی آئی کھلاڑیوں کو جلد از جلد چھوڑنا چاہتا تھا تاکہ وہ اپنے گھروں کو واپس جا سکیں اور آرام سے وقت گزار سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.