رائے پور سے لائیو: صحافیوں اور فلمی شخصیتوں کا راموجی راؤ کو بھرپور خراج - pay tribute to Ramoji Rao in Raipur - PAY TRIBUTE TO RAMOJI RAO IN RAIPUR

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 18, 2024, 5:36 PM IST

Updated : Jun 18, 2024, 7:48 PM IST

رائے پور: راموجی گروپ کے بانی و چیئرمین راموجی راؤ کا 8 جون کو انتقال ہوگیا۔ ان کی موت سے صحافت اور میڈیا کی دنیا میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ راموجی راؤ نے بھارتی میڈیا، صحافت اور فلم انڈسٹری کو ایک نئی سمت دی ہے۔ انہوں نے صحافت کی دنیا میں علاقائی اور زونل سطح کی صحافت کو فروغ دینے میں اہم رولادا کیا۔ ایک ایسے وقت جب ملک میں میڈیا صرف میٹرو شہروں تک محدود تھا، راموجی راؤ نے اسے گاؤں اور قصبوں تک پہنچادیا۔ راموجی راؤ کے انتقال کے بعد چھتیس گڑھ کی صحافت میں خلا محسوس کیا جارہا ہے۔ چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور کے سول لائنز میں سینکڑوں صحافیوں کی جانب سے رامو جی راؤ جی کو خراج پیش کیا جارہا ہے۔ اس تعزیتی اجلاس کا اہتمام چھتیس گڑھ فلم اینڈ ویژول آرٹ سوسائٹی نے کیا ہے۔ فلم، میڈیا اور صحافت کی دنیا کے تمام صحافی اور فلمی شخصیات کی جانب سے رامو جی راؤ کو بھرپور خراج پیش کیا جارہا ہے۔ 
Last Updated : Jun 18, 2024, 7:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.