مودی جی کا کام امیروں سے چندہ لینا اورعوام میں پھوٹ ڈالنا ہے: پرنکا گاندھی - Priyanka in Rae Bareli - PRIYANKA IN RAE BARELI
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : May 12, 2024, 5:26 PM IST
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کانگریس کے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ کے امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ ملک کے میڈیا چینلز بڑے ارب پتیوں کے ہاتھ میں ہیں اور مودی حکومت ملک کی دولت ان ہی بڑے ارب پتیوں کے حوالے کر رہی ہے۔ پرینکا نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی اور بی جے پی نے کرپشن کی ایک اسکیم بنائی ہے۔ جس میں 'چندہ دو دھندھا لو' کا معاملہ سامنے آیا۔ مودی جی کا کام صرف امیروں سے چندہ لینا، اپنی پارٹی کو مضبوط کرنا اور پھر لوگوں میں پھوٹ ڈالنا ہے۔