تاریخی ویری ناگ چشمہ بیش قیمتی آبی خزانوں کا سرچشمہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2024, 9:15 PM IST

thumbnail

وادئے کشمیر کو قدرت نے نہ صرف اپنی کاریگری سے خوب سجایا ہے، بلکہ اسے لاتعداد چشموں کی نعمت سے بھی نوازا ہے۔تاہم ویری ناگ چشمہ ایک ایسا منفرد چشمہ ہے جو یہاں کے آبی وسائل کے لئے ایک اہم شراکت داری ہے کا حامل تصور کیا جاتا ہے۔یہ چشمہ نہ صرف مذہبی اور تاریخی اعتبار سے خصوصی حیثیت رکھتا ہے بلکہ یہ وادئ کشمیر کے سب سے بڑے دریا 'جہلم' کا منبع مانا جاتا ہے۔مورخین کے مطابق یہ چشمہ تقریباً 40 گز پر محیط ہے۔چشمہ کے کناروں کی گہرائی تقریباً 15 گز بتائی جا رہی ہے،تاہم بیچ کی گہرائی ابھی تک واضح نہیں ہے۔اس تاریخی چشمے کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے نہ صرف ریاستی بلکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ہر برس یہاں وارد ہوتی ہے اور اس مقام پر خوبصورت اور پُر سکون لمحات گزار کر لوٹ جاتے ہیں۔ویری ناگ چشمہ کے پانی سے نہ صرف ضلع کے مختلف علاقوں کی سینکڑوں کنال اراضی سیراب ہو جاتی ہے، بلکہ پینے کے خاطر اس کا صاف و شفاف پانی ہزاروں گھروں کو سپلائی بھی کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کا پانی ہاضمے کے لئے بھی کافی مفید ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.