اترپردیش میں موسلادھار بارش، مظفر نگر میں سڑک کے دھنسنے کا ویڈیو وائرل - rain in Uttar Pradesh - RAIN IN UTTAR PRADESH

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 7, 2024, 9:05 PM IST

لکھنؤ: گزشتہ 24 گھنٹوں میں اترپردیش کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ امبیڈکر نگر، لکھنؤ، پیلی بھیت اور کشی نگر سمیت کئی اضلاع میں بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے پانچ دنوں تک یوپی کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہوگی۔ بارش کی وجہ سے کشی نگر، بجنور، امبیڈکر نگر سمیت کئی اضلاع میں سیلاب میں فصلیں ڈوب گئی ہیں۔ اسی دوران مظفر نگر میں سڑک ٹوٹنے کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتر پردیش کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک، اتر پردیش میں 1 جون سے 6 جولائی تک 134.5 ملی میٹر کے مقابلے میں 155.4 ملی میٹر بارش کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جو کی 16 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں توقع سے 106 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.