ڈولی چائے والا نے ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کو چائے پلائی - Dolly Chaiwala - DOLLY CHAIWALA
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Apr 24, 2024, 11:03 PM IST
گروگرام (ہریانہ): ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی نے گروگرام میں یوٹیوب انفلوینسر کی میٹنگ میں ناگپور کے مشہور ڈولی چائے والا کے ہاتھوں چائے پی۔ دراصل وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی نے 23 اپریل کو گروگرام میں یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوینسرز کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ جس میں ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے یوٹیوبرز اور انفلوینسرز نے شرکت کی۔
اسی دوران ہریانہ کے وزیر اعلی کو ڈولی چائے والا کی طرف سے چائے پلائے جانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ ڈولی اپنے منفرد لباس میں ملبوس اور اپنے انداز میں سینی کو چائے پیش کی۔ اس موقع پر راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ کرشنا لال پنوار اور وزیر ٹرانسپورٹ اسیم گوئل بھی ڈولی کی چائے کا مزہ لینے کے لیے وزیر اعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔