جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لوک سبھا انتخابات کے بعد منعقد ہوںگے:چیف الیکشن کمشنر - Assembly elections in JK
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Mar 16, 2024, 10:49 PM IST
چیف الیکشن کمیشن راجیو کمار نے جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بتایا کہ الیکشن کمیشن جموں و کشمیر میں محدود وقت کے اندر انتخابات کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لیے وہ سنجیدگی سے غور کر رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای سی آئی دورے جموں و کشمیر کے دوران تمام سیاسی پارٹیوں نے کمیشن کو لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا،لیکن انتظامیہ نے ہمیں مشورہ دیا کہ اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ اسمبلی انتخابات میں ہر ایک امیدورار کو بھاری سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی ضرورت پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔جموں و کشمیر لوک سبھا انتخابات کے بعد انتخابات میں حصہ لینے والی پہلی ریاست ہوگی۔