رضا مراد نے کہا: عارف عقیل کو ایک لمبے عرصے تک یاد رکھا جائے گا - Raza Murad - RAZA MURAD
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Aug 2, 2024, 5:33 PM IST
بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اور بھوپال کے سابق رکن اسمبلی عارف عقیل کی وفات پر مشہور اداکار رضا مراد نے کہا کہ عارف عقیل کو ایک لمبے عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انہوں نے پیر کی صبح بھوپال کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔ عارف عقیل کی عمر 72 برس تھی۔ وہ 6 بار بھوپال نارتھ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے عارف عقیل طویل عرصہ سے خرابی صحت میں مبتلا تھے۔ انہیں سینے میں درد کی شکایت پر اپولو ہاسپٹل میں داخل کرا یا گیا تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان، کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔