نشے میں دھت افریقی لڑکی کا زبردست ہنگامہ، پولیس اہلکاروں اور راہگیروں کی ناک میں دم کر دیا - Viral Video - VIRAL VIDEO
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Aug 6, 2024, 11:42 AM IST
نوئیڈا: ریاست اتر پردیش گریٹر نوئیڈا کے جیت پور میں نشے کی حالت میں افریقی نژاد لڑکی نے سر راہ خوب ہنگامہ برپا کیا۔ پہلے راہگیروں سے الجھی بعد میں جب پولیس موقعے پر پہنچی تو پولیس اہلکاروں سے بدسلوکی کی۔ اس دوران وہ اپنی زبان میں چیختی اور چلاتی رہی۔ وہاں موقعے پر کھڑے کسی نے اس کا ویڈیو بھی بنا لیا۔ خاتون پولیس اہلکاروں نے موقعے پر پہنچ کر اسے سمجھایا اور قابو میں کیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی ایک پرائیویٹ ادارے میں پڑھتی ہے۔ وہ رات کو کہیں سے آرہی تھی۔ وہ نشے کی حالت میں تھی، اس لیے آٹو والا اسے وہیں اتار کر چلا گیا جس کی وجہ سے وہ ہنگامہ کرنے لگی۔ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا وہ کیا کہہ رہی ہے، لیکن یہ طے تھا کہ وہ نشے کی حالت میں تھی، لڑکھڑا بھی رہی تھی۔
سب سے پہلے وہ راہگیروں سے لڑ پڑی۔ کسی نے اس کی اطلاع 112 نمبر پر دی تو ایک پی سی آر وین موقع پر پہنچ گئی۔ اس پر لڑکی پی سی آر وین پولیس اہلکاروں سے ہی الجھ پڑی اور انہیں گالیاں دینی شروع کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے تھانے میں فون کرکے اطلاع دینے کی کوشش کی تو لڑکی نے اور بھی زور سے چیخنا شروع کردیا۔ بعد میں خاتون پولیس اہلکاروں نے اسے کسی طرح سمجھایا اور اسے اس کے فلیٹ تک چھوڑا۔ اسٹیشن انچارج کے مطابق اس معاملے میں کوئی تحریری کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ یہ بھی پتہ چلا کہ یہ لڑکی نائیجریا کی رہنے والی ہے۔