گھر میں گھسا 12 فٹ لمبا سانپ، گھر والوں کا ہوا برا حال - Cobra in Kitchen - COBRA IN KITCHEN
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : May 27, 2024, 5:33 PM IST
چکمگلورو: بارہ فٹ لمبے سانپ کنگ کوبرا کو گھر کے کچن میں دیکھنے کے بعد گھر والے حیران و پریشان ہوگئے۔ یہ واقعہ کرناٹک کے چکمگلورو ضلع کے این آر پورہ تعلقہ میں شیٹی کوپا کے قریب پیش آیا۔ جب شیٹی کوپا کے منجوناتھ گوڑا نے اپنے گھر کا پچھلا دروازہ کھولا تو ایک بہت بڑا سانپ کمرے میں داخل ہوتے دیکھ کر پریشان ہوگئے اور منجوناتھ وہاں سے بھاگ گئے۔ اس وقت گھر میں موجود تمام افراد خوف کے مارے گھر سے باہر چلے گئے۔ بعد میں انہوں نے مقامی سانپ بچانے والے ہریندر کو فون کیا اور معاملے کے بارے میں آگاہ کیا۔ تقریباً ایک گھنٹے کی محنت کے بعد ہریندر نے گھر میں موجود سانپ کا ریسکیو کیا، بعد ازاں کنگ کوبرا کو بحفاظت جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔ اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔