ETV Bharat / technology

آج سے آسمان پر 'دو چاند' نظر آئیں گے، کیا منی مون آنکھوں سے دیکھا جا سکے گا؟ جانیے دلچسپ حقائق - Two Moons in the Sky - TWO MOONS IN THE SKY

آج سے زمین والوں کو آسمان میں دو چاند دیکھنے کو ملیں گے۔ سائنسدانوں نے مہمان چاند کو 'منی مون' کا نام دیا ہے۔ یہ منظر کئی برسوں کے بعد دیکھنے کو ملے گا۔ MINI MOON SIZE

آج سے آسمان پر 'دو چاند' نظر آئیں گے
آج سے آسمان پر 'دو چاند' نظر آئیں گے (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2024, 5:09 PM IST

نیوز ڈیسک (حیدرآباد): 29 ستمبر کئی لحاظ سے خاص ہے۔ 27 سال بعد آج سے زمین والوں کو آسمان پر 56 دن تک مسلسل دو چاند نظر آئیں گے۔ یہ حیرت انگیز فلکیاتی واقعہ برسوں بعد رونما ہونے والا ہے۔ سائنسدان نئے چاند کو 'منی مون' بھی کہہ رہے ہیں۔ سائنسی اصطلاح میں اسے 2024 PT-5 کا نام دیا گیا ہے۔

منی مون کو آنکھوں سے دیکھا جا سکتا ہے؟

یہ منی مون زمین کے چاند کے مقابلے میں کافی چھوٹا ہے۔ اس کی اونچائی تقریباً 10 میٹر اور چوڑائی تقریباً 11.2 میٹر ہے۔ یہ اتنا چھوٹا ہے کہ صرف آنکھوں سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ البتہ اسے کسی پروفیسنل دوربین یا ٹیلی سکوپ کی مدد سے آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنے سائز کی وجہ سے یہ چاند جیسا نظر آئے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ زمین کے گرد گھومے گا۔ اس سے زمین اور چاند کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

بی ایچ یو فزکس کے پروفیسر ابھے کمار سنگھ بتاتے ہیں کہ درحقیقت یہ منی مون نہیں بلکہ ایک سیارچہ ہے جو زمین اور مریخ کے درمیان موجود سیارچوں کی پٹی سے بھٹک کر زمین کے مدار میں آ گیا ہے۔ یہ چاند کے ساتھ زمین کے گرد نیم دائرے میں گھومے گا۔ لوگ اسے تب تک دیکھ سکیں گے جب تک یہ زمین کے گرد گھومتا رہے گا۔ ایک خاص مدت کے بعد یہ واپس اپنی پٹی میں چلا جائے گا۔

منی مون کی زمین سے دوری

پروفیسر کا کہنا ہے کہ اگر ہم اس کے سائز کی بات کریں تو یہ 33 فٹ کا ہے۔ یہ زمین کے مدار سے تقریباً 4.5 ملین کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔ یہ 3540 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے گرد چکر لگائے گا مگر اگلے 56 دنوں کے بعد یہ سیارچوں کی اپنی بیلٹ میں واپس آجائے گا۔

اس طرح کا نظارہ دکھے گا

ابھے کمار نے بتایا کہ یہ پتھر کے مواد سے بنا ہے۔ یہ کافی کھردرا ہے۔ اس کا سائز چاند سے بہت چھوٹا ہے۔ یہ چاند کی طرح روشن بھی نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے زمین سے صرف آنکھوں سے نہیں دکھے گا۔ اسے دیکھنے کے لیے 30 انچ کی ایک بڑی دوربین کی ضرورت ہوگی۔ کوئی بھی شخص اسے ایک بڑی دوربین کے ذریعے زمین سے دیکھ سکتا ہے اور اس کی تصویر بھی لے سکتا ہے۔ ناسا اور دیگر سائنسدان 29 تاریخ سے اس کا مطالعہ شروع کریں گے۔

اگلی بار یہ واقعہ 27 سال بعد ہوگا

ان کا مزید کہنا ہے کہ منی مون کے واقعہ دہائیوں میں ایک بار ہوتا ہے جب ایک سیارچہ اپنے بیلٹ سے زمین کی طرف لوٹتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سفر کے بعد اس سیارچے کے 2055 میں دکھنے کا امکان ہے۔ اس کے لیے اب لوگوں کو تقریباً 25 سے 27 سال انتظار کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ CD-3 2020 اور 2022 میں NX1 دیکھا گیا۔

سال 2013 میں سیارچہ سے نقصان پہنچا تھا

سال 2013 میں زمین کے قریب سے گزرنے والا ایک سیارچہ پھٹ گیا تھا۔ اس کی وجہ سے روس کے چیلیابنسک کے مختلف علاقوں کو نقصان پہنچا۔ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔ اب ایک بار پھر ایک سیارچہ زمین کے قریب سے گزرنے والا ہے۔ یہ چاند اور زمین کے فاصلے سے تقریباً 10 گنا زیادہ فاصلے پر ہوگا جس کی وجہ سے اس سیارچے سے زمین کو کوئی نقصان پہنچنے کا خطرہ نہیں ہے۔

یہ منی چاند کس وقت سے دکھے گا

ناسا کے مطابق سیارچے کی تصاویر آج سے امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر 54 منٹ پر دیکھی جا سکیں گی۔ ہندوستان میں اسے 9 گھنٹے 30 منٹ پہلے یعنی صبح 6.24 سے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوانات: آٹھ دن کا خلائی سفر آٹھ مہینوں میں تبدیل، سنیتا ولیمز اور بیری ولمور کی واپسی اب اگلے سال

کیا آپ بھی خلا میں جانا چاہتے ہیں؟ زمین سے خلا میں جانے کے لیے بن رہی ہے لفٹ، کیا آسمان کی طرف پہنچنا آسان ہوجائے گا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.