ریاض: سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے زیر اہتمام یہ "میٹا ورس" کی دنیا میں پہلا قومی پروگرام ہے جسے میڈیا کی تخلیقی ذہانت کے لیے مصنوعی ذہانت کے نظام سے تعاون حاصل ہوگا۔
العربیہ کے مطابق پلیٹ فارم ثقافتی پرفارمنس اور ڈیجیٹل جدت کا امتزاج ہوگا۔ جبکہ یہ ایک متحرک ڈیجیٹل ماحول کی میزبانی کرے گا جو صارفین کو حقیقی زندگی میں یوم تاسیس کی تقریبات جیسی سرگرمیوں اور سیاحتی مقامات کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
اس میں پرکشش ثقافتی مقامات جیسے ہسٹری واک، موسیقی، آرٹ، تاریخ، پکوان، ککنگ کے فنون اور دستکاری کے ساتھ ساتھ چھوٹے ویڈیو گیمز کے شعبے شامل ہیں۔ پرفارمنس سینٹر ایونٹس کو لائیو سٹریم بھی کرتا ہے جس میں یوم تاسیس کا سمفنی کنسرٹ بھی شامل ہے۔
وزارت ثقافت کا میٹاورس پلیٹ فارم ایک قابل ذکر ویب پر مبنی تجربہ ہے جو موبائل کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ کراس پلیٹ فارم وزارت ثقافت کی شمولیت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
اس طرح متنوع عالمی سامعین کو سعودی ثقافت کی بھرپور تاریخ کو دریافت کرنے اور اس میں حصہ لینے کے قابل بناتا ہے۔ یہ تجربہ لاکھوں سعودیوں اور دنیا بھر کے دیگر افراد کو میٹاورس میں سعودی واقعات کا تجربہ کرنے کے قابل بناتا ہے جو ثقافتی شرکت میں ایک تبدیلی کے لمحے کی نمائندگی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: