ETV Bharat / state

سیٹ کے لیے خواتین کا بس میں جھگڑا، شوہروں کا ایک دوسرے پر حملہ - women fight in bus

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 24, 2024, 2:29 PM IST

ٹی ایس آر ٹی سی کی بس میں سیٹ کو لے کر دو خواتین میں معمولی جھگڑا ہوا، لیکن چھگڑے نے اس وقت طول پکڑی جب ان دونوں خواتین کے شوہر اس مسئلہ پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور دونوں نے ایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔

سیٹ کے لیے خواتین کا بس میں جھگڑا، شوہروں کا ایک دوسرے پر حملہ

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کی بس میں سیٹ کے لیے دو خواتین میں ہوئے جھگڑے نے اُس وقت خراب شکل اختیار کر لی، جب ان دونوں خواتین کے شوہر اس مسئلہ پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور دونوں نے بھی ایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔

غور طلب ہو کہ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ترور سے اُپل تک جانے والی آرٹی سی بس میں سیٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک خاتون نے اس پر اپنی دستی ڈال دی۔ تاہم اس پر دوسری خاتون نے اعتراض کیا۔

واضح رہے کہ اسی اعتراض پر دونوں میں بحث و تکرار ہو گئی، جس نے جھگڑے کی شکل اختیار کر لی اور یہ جھگڑا بڑھتا چلا گیا۔ اسی دوران ان دونوں خواتین کے شوہر اپنی بیویوں کے بیچ بچاؤ کے لیے آگے آگئے اور ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔

قابل ذکر ہو کہ یہ واقعہ چلتی بس میں پیش آیا جس کی ویڈیو بس میں سوار بعض مسافرین کی جانب سے لی گئی۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی۔ اس ویڈیو میں اس جھگڑے میں دونوں کو شدید برہم دیکھا گیا۔

(یو این ائی)

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ: بس چلانے میں تاخیر، ڈرائیور پر مسافر کا حملہ۔ ویڈیو وائرل، ملزم کے خلاف معاملہ درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.