ETV Bharat / state

خاتون نے دو لاکھ روپے کی سپاری دے کر اپنے ہی شوہر کا قتل کروا دیا - Woman killed husband

مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں ایک سنسنی خیز واردات پیش آئی جس میں ایک خاتون نے عاشق کے ساتھ ملکر اپنے ہی شوہر کو قتل کروادیا۔ خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کےلئے دو لاکھ کی سپاری دی تھی۔

خاتون نے دو لاکھ روپے کی سپاری دے کر اپنے ہی شوہر کا قتل کروا دیا
خاتون نے دو لاکھ روپے کی سپاری دے کر اپنے ہی شوہر کا قتل کروا دیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 6:23 PM IST

خاتون نے دو لاکھ روپے کی سپاری دے کر اپنے ہی شوہر کا قتل کروا دیا (ETV Bharat)

اورنگ آباد: مہاراشٹرا میں اورنگ آباد پولیس نے ایک شخص کے قتل معاملے کو 24 گھنٹے کے اندر حل کردیا اور ایک خاتون سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ واضح ہے کہ خاتون نے پیسے کی لالچ میں آکر اپنے عاشق کے ساتھ ملکر اپنے ہی شوہر کو موت کے گھاٹ اتارنے کے لیے دو لاکھ روپے کی سپاری دی تھی، جس کے بعد جلگاؤں سے آئے تین افراد نے اس کے شوہر کو صبح کام پر جاتے وقت مار پیٹ کی اور اس دوران ایک شخص نے تیز دھار والے چاقو سے گردن پر وار کر دیا، جس کے بعد اس کے شوہر کی موت واقع ہو گئی، ملزمین نے لاش کو اسپورٹس کمپلیکس میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ لیکن بروقت پولیس نے ثبوتوں کو اکٹھا کیا اور تفتیش کر کے ملزمین کو اپنی گرفت میں لے لیا۔

اورنگ آباد شہر کے سڈکو علاقے میں اسکیٹنگ گراؤنڈ میں گنیش دراکھے نامی شخص کا تیز دھار ہتھیار سے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد سڈکو پولس اور کرائم برانچ دستے نے 24 گھنٹے کے اندر اس قتل کا معاملہ حل کرلیا ہے۔ پولس نے چار ملزمان کے ساتھ ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس سے ملی تفصیلات کے مطابق میاں بیوی تنازع کے بعد ایک 35 سالہ شخص کا قتل کردیا گیا اور لاش کو شہر کے ایس بی او اسکول کے پیچھے پرمود مہاجن اسپورٹس کمپلیکس میں پھینک دیا۔ قتل کا واقعہ جب منظر عام پر آیا تو پولس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ مذکورہ قتل خاندانی تنازع کی بناء پر ہوا ہوگا۔ دریں اثناء پولس نے اس معاملے میں اہل خانہ سے تفتیش شروع کی اور قاتلوں کی تلاش کیلئے مختلف دستے روانہ کیے گئے تھے۔

پولس کا تفتیشی دستہ مقتول کے گھر پہنچی اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی، اس وقت دو بچے گھر پر تھے لیکن مقتول کی بیوی باہر گئی ہوئی تھی۔ پولس نے کافی دیر تک اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ کافی وقت گذرنے کے بعد گھر نہیں پہنچی تو پولیس نے اسے پولس اسٹیشن بلایا، اور پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ خاندان کے ایک فرد نے گنیش دراکھے کا قتل کیا ہے، پولس نے خاندان کے افراد سے مکمل تفتیش کیلئے ایک دستہ تیار کیا۔ اس دوران پولس کو معلوم ہوا کہ مقتول کی بیوی روپالی گنیش دراکھے نے ہی اپنے ہی شوہر کے قتل کی سپاری دی تھی۔ اس نے اپنے عاشق سپرو گائیکواڑ کو دو لاکھ روپے دے کر شوہر کیش دراکھے کو مارنے کی سپاری دی۔

روپالی کے عاشق گائیکواڑ کے ساتھ ، امول چنتا من چودھری، اجے دلیپ ہیوالے اور انیکیت چوتھے نے مل کر گنیش دراکھے کا گلا چیر کر بہیمانہ قتل کیا۔ اس معاملے پر ڈپٹی پولیس کمشنر نو نیت کاوت نے بتایا کہ رو پالی، اس کے عاشق گائیکواڑ اور تین دیگر سمیت کل پانچ ملزمان کو کرائم برانچ اور سڈکو پولس نے گرفتار کیا ہے، اور ان کے خلاف سڈکو پولس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، فحال پولیس مزید اس معاملے میں تفتیش کر رہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.