بنگلورو (کرناٹک): بنگلورو میں ایک خاتون حادثاتی طور پر 3 منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر شدید طور پر زخمی ہوگئی، جب کہ دوسری چھت پر کھڑے ایک چشم دید نے اس پورے حادثے کو اپنے موبائل میں ریکارڈ کرلیا جو اب وائرل ہو رہا ہے۔
بتایا جا رہاہے کہ چھت پر صابن تھا جس پر اس خاتون کا پیر پڑ گیا اور وہ پھسل گئی۔ قریب کھڑے خاتون کے شوہر نے اسے پکڑنے کی کوشش کی جو چھت سے لٹک رہی تھی، اس کے شوہر نے اس خاتون کے دونوں بازو پکڑ لئے اور اس کو بچانے کی کوشش کرنے لگا، لیکن وہ اس کو چند سیکنڈ تک ہی پکڑ سکا اور آخر کار خاتون نیچے کھڑی بائک کی ایک قطار پر گر گئی۔
یہ واقعہ 19 جون کو یہاں کے ڈی جے ہلی پولیس اسٹیشن کے تحت کنکا نگر میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون روبائی (27) اس واقعے میں شدید طور پر زخمی ہوگئی تھی اور اس کا وکٹوریہ اسپتال کے آئی سی یو میں علاج کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ روبائی جو اپنے شوہر کے ساتھ آر کے پیلس اپارٹمنٹ کی چھت پر کام کر رہی تھی غلطی سے صابن کے بار پر قدم رکھ دیا اور وہ پھسل کر نیچے لٹک گئی۔ اس واقعے کی جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں دکھایا گیا ہے کہ روبائی کا شوہر اسے پکڑے ہوئے ہے جب وہ چھت سے لٹکی ہوئی تھی، جب کہ نیچے سڑک پر اور آس پاس موجود چھتوں پر موجود کئی لوگ تماشائی بن کر اس کو دیکھتے رہے۔
اس کےشوہر نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، لیکن وہ صرف چند سیکنڈ کے لیے ایسا کر سکا۔ اور پھر خاتون اس کے ہاتھوں سے چھوٹ کر وہاں دیوار کے پاس کھڑی ہوئی دو پہیہ گاڑیوں پر گر پڑی جس کی وجہ سے اسے مزید چوٹ لگی ہے۔
اس خاتون کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا آئی سی یو میں علاج چل رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مزید معلومات اکٹھا کر رہی ہے کہ اس حادثے کی اصلی وجہ کیا ہے تب ہی کچھ کہا جا سکتا ہے اور اگر کوئی مجرم ہے تو اس کو سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: