ETV Bharat / state

شادی کی سالگرہ کا تحفہ نہ دینے پر بیوی کا شوہر پر حملہ - شادی کی سالگرہ کا تحفہ

Wife stabbed husband in Karnataka ریاست کرناٹک کے دار الحکومت بنگلورو میں ایک عجیب و حیران کردینے والا واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک بیوی نے شادی کی سالگرہ پر تحفہ نہ دینے پر شوہر پر چاقو سے حملہ کردیا۔

Wife stabbed husband
Wife stabbed husband
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 1:27 PM IST

بنگلورو: بنگلورو میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ناراض بیوی نے مبینہ طور پر اپنے سوئے ہوئے شوہر پر شادی کی سالگرہ پر تحفہ نہ دینے پر چاقو سے حملہ کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 27 فروری کی رات کو بیلندور کے جناسندرا میں پیش آیا۔ 37 سالہ زخمی شوہر کے بیان کی بنیاد پر بیلندور پولیس نے اس کی 35 سالہ بیوی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

شوہر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ''وہ اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ جناسندرا میں رہ رہا تھا۔ ہر سال شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنی بیوی کو کچھ نہ کچھ دیا کرتا تھا۔ لیکن اس سال میرے دادا کا انتقال ہوگیا اس لیے میں ایک دن پہلے تحفہ نہیں خرید سکا۔ اس کے لیے ناراض بیوی نے رات کو ڈیڑھ بجے کے قریب جب میں سو رہا تھا تو مجھ پر چاقو سے وار کیا''۔

پولیس کے مطابق چاقو کے حملہ سے شوہر کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے شکایت کنندہ کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ چونکہ یہ چھرا مارنے کا معاملہ تھا، ہسپتال کے عملے نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے مطابق بیلندور اسٹیشن پولیس نے متاثرہ کا بیان حاصل کیا اور یکم مارچ کو مقدمہ درج کیا۔ فی الحال پولیس نے شوہر اور بیوی کی کونسلنگ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زوجہ نے کیے شوہر پر چاقو سے کئی وار، ملزمہ گرفتار، خاوند داخل اسپتال

پولیس کے مطابق بیوی نے اس جرم کا اعتراف کیا۔ اور کہا کہ یہ جرم اس سے سر زد ہوا تھا اور شکایت کنندہ نے بھی اعتراف کیا کہ وہ تحفہ دینے سے قاصر تھا کیونکہ اس کے دادا کا انتقال ہوگیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.