ETV Bharat / state

گیا: نتیش کابینہ کے وزیر کی موجودگی میں بی جے پی رہنماء کا آئین بدلنے کاعزم - Lok Sabha Election - LOK SABHA ELECTION

Video Of BJP Leader Controversial Remarks Viral گیا میں نتیش کابینہ کے وزیر کی موجودگی میں بی جے پی رہنماء نے نا صرف متنازع بیان دیا ہے بلکہ ملک کے آئین کے بدلنے کا منصوبہ تیار ہونے کی بات بھی، بی جے پی رہنماء نے کہا اس بار چار سو اراکین پارلیمنٹ کو جیتا کر بھیجنا ہے جس میں گیا پارلیمانی حلقہ بھی شامل ہے۔ ہم اتحاد کو نہیں مودی جی کو دیکھ رہے ہیں کیونکہ آئین بدلنا ہے۔ اب اس بیان کو بہار حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے بھی شیئر کیا ہے

نتیش کابینہ کے وزیر کی موجودگی میں بی جے پی رہنماء کا آئین بدلنے کا عزم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 2:13 PM IST

نتیش کابینہ کے وزیر کی موجودگی میں بی جے پی رہنماء کا آئین بدلنے کا عزم

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں انتخابی تشہیر عروج پر ہے۔ تاہم اس دوران بی جے پی کے ایک رہنماء کی طرف سے جمہوریت کے لئے خطرناک بیان دے کر اپوزیشن کے اس بیان کو تقویت دی۔ اس میں اپوزیشن کے رہنماؤں کی طرف سے مسلسل کہا جاتا ہے کہ سازش یہ ہے کہ آئین کو بدلنے کی کوشش ہے اور جب آئین بدل دیا جائے گا تو سارے حقوق سمیت انتخاب ہونا بھی ختم ہو سکتا ہے۔

بی جے پی رہنماء کے اس بیان کو بہار آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے بھی شیئر کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر مراری سنگھ چندرونشی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے ۔اس میں وہ بہار حکومت کے وزیر اور گیا ٹاؤن اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر پریم کمار کی موجودگی میں آئین کو تبدیل کرنے کا بیان دے رہے ہیں ۔

دراصل بہار حکومت کے وزیر پریم کمار کی موجودگی میں ایک انتخابی میٹنگ کے دوران بی جے پی کے ایک رہنماء ہندوستان کے آئین کو تبدیل کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ بودھ گیا کے رہنے والے بی جے پی کے سینئر رہنماء مراری سنگھ چندرونشی ہیں، جو میٹنگ کے دوران لوگوں سے سابق وزیر اعلی اور گیا پارلیمانی حلقہ سے این ڈی اے اُمیدوار جیتن رام مانجھی کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔

اس میٹنگ میں بہار حکومت کے کوآپریٹیو وزیر ڈاکٹر پریم کمار بھی بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ میٹنگ کے دوران بی جے پی کے سینئر رہنماء مراری سنگھ چندرونشی لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اس بار آئین کو بدلنا ہے۔ کیونکہ ہندوستان کے آئین میں بہت سی غلط چیزیں کانگریس کی جانب سے شامل کی گئی ہیں جنہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس بار مشن 400 کو عبور کرنا ہے۔ کانگریس والوں نے جو آئین بنایا اسے بدلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:گیا: آر جے ڈی امیدوار کی انتخابی مہم سے اردو نظرانداز - Urdu neglected

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد طرح طرح کے چرچے ہو رہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ مختلف جماعتوں کے رہنماء اپنے اپنے طور پر طرح طرح کے تبصرے بھی کررہے ہیں۔ بی جے پی لیڈر مراری سنگھ چندرونشی کے اس بیان کے بعد تیجسوی یادو نے بھی تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہار حکومت کے سینئر وزیر ڈاکٹر پریم کمار اور بہار بی جے پی کے سینئر لیڈر کی موجودگی میں بی جے پی کے سینئر لیڈر آئین کو تبدیل کرنے کا عزم کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.