علی گڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ کوارسی کے علاقہ میں موجود تاریخی قلعہ کی کھائی میں آج صبح ایک لاش پڑی ملی، جس کے بعد علاقے میں افرا تفری اور ڈر و خوف کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لاش کی شناخت سولہ سالہ قاسم علی ولدیت حسرت علی، رہائشی پٹواری کا ناگلہ ہوئی ہے۔
لاش کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ نامعلوم افراد نے قاسم علی کا گلا بے رہمی سے کاٹا ہے اور ممکن ہے کہ اس کا قتل کرکے قلعہ کی کھائی میں پھینک دیا۔ موقعے پر پولیس نے پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
غور طلب ہو کہ مقتول کے قریبی نے صحافیوں کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ قاسم روزانہ گھر سے بچوں کو پڑھانے جاتا تھا۔ اتوار کو قاسم بچوں کو پڑھانے گیا تھا لیکن وہ رات تک گھر واپس نہیں پہنچا، جس کو رات میں ڈھونڈا بھی گیا۔ آج صبح جب مقامی لوگ قلعہ کی کھائی سے باہر نکل رہے تھے، تو قاسم کی لاش قلعے کی کھائی میں پڑی ہوئی ملی۔ لاش کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کے لوگ جمع ہو گئے۔
مقتول کے قریبی نے پٹواری کے ناگلہ علاقے اور اس کے اعتراف میں نشہ کرنے والے کی تعداد میں اضافہ اور نشہ میں اکثر لڑائی جھگڑے کی طرف اشارہ کیا اور اس پر قابو پانے کے لئے علی گڑھ انتظامیہ سے اپیل بھی کی۔
موقع پر موجود سرکل آفیسر (سی او) امرت جین نے صحافیوں کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں پولیس کے اعلیٰ حکام اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا، جبکہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ فی الحال ملزم کا کوئی سوراخ نہیں لگ پایا ہے، پولیس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہار میں خاتون اور 4 بچوں کو کلہاڑی سے قتل کر دیا گیا، قتل کی وجہ خاندانی جھگڑا، شوہر فرار
فی الحال علاقے میں امن ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جس کی رپورٹ سے ہی قتل سے متعلق مزید معلومات حاصل ہو پائے گی۔ مقتول کا گھر قلعہ کے قریب ناگلہ پٹواری علاقہ میں ہی ہے۔