ETV Bharat / state

خواجہ یونیورسٹی کی نیشنل سروس اسکیم کے دو سو رضا کاروں نے ووٹر بیداری میں حصہ لیا - نیشنل سروس اسکیم

Two hundred volunteers of National Service Scheme of Khawaja University participated in voter awareness خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی لکھنؤ کی نیشنل سروس اسکیم کی سبھی یونٹس نے آج اتر پردیش الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام واکتھون میں حصہ لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 9:40 PM IST

لکھنئو: خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی لکھنؤ کی نیشنل سروس اسکیم کی سبھی یونٹس نے آج اتر پردیش الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام واکتھون میں حصہ لیا۔مرکزی الیکشن کمیشن کی ایما پر 25 جنوری کوچودہویں نیشنل ووٹر ڈے سے قبل ووٹروں کو بیدار کرنے کے لئے ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ ریلی لکھنئو کےرومی دروازہ سےکونیشور چوراہے سے ہوکر چوک اسٹیڈیم تک اختتام پذیر ہوئی۔ اس واک تھون ریلی میں لینگویج یونیورسٹی کی نیشنل سروس اسکیم کے پروگرام آفیسرس کے ساتھ 200 رضاکاروں نےبڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

اس واک تھون میں شرکت کے بعدیونیورسٹی کیمپس میں ووٹرسے متعلق آگاہی کے موضوع پر وائس چانسلر پروفیسراین بی سنگھ کی سرپرستی میں بھی ایک ریلی بھی نکالی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر نلنی مشرا نے این ایس ایس اور دیگر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اقدار کے استحکام کے لئے اپنے ووٹ دینے کے حق کو استعمال کرنا چاہیے اور اس کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے۔اس اہم پروگرام میں نیشنل سروس اسکیم کےکوآرڈنیٹر ڈاکٹر نلنی مشرا، پروگرام آفیسر ڈاکٹر ابھے کرشنا، ڈاکٹر رام داس، ڈاکٹر ظفرالنقی اور ڈاکٹر ممتا شکلا نے واک تھان میں حصہ لینے اور یونیورسٹی کیمپس میں ریلی کوانعقاد اور منظم کرنے میں اہم کردارادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.